اسلام ایک مکمل دین اور ضابطۂ حیات ہے ، جو زن جو زندگی کے ہر معاملے میں ہماری رہنمائی کرتا اسلام امن و سلامتی کا پیامبر ہے ، رواداری ، مساوات اور آپس میں محبت و بھائی چارے کا علم بردار ہے ، شدت پسندی ، تعصب ، نفرت ، بغض ، عداوت ، فرقہ واریت اور اور دیگر معاشرتی برائیوں سے بچنے کی تلقین کرتا ہے۔
زیر نظر سلسلہ سلام اوکسفرڈ یونیورسٹی پریس کی عمدہ کاوش ہے، جسے اسلامیات کے قومی نصاب ۲۰۰۶ء کے عین مطابق ترتیب دیا گیا ہے۔ اس کتاب میں اسلام کی تعلیمات کو سادہ ، عام فہم اور دل کش انداز میں پیش کیا گیا اور موثر مشقی سوالات اور دل چسپ سرگرمیوں کو شامل کیا گیا ہے تاکہ طلبہ ہلکے پھلکے اور دل چسپ پیرائے میں قرآن و حدیث ، سیرت طیبہ صلی اللہ عَلَیهِ عَلیٰ آلہ واصحابیہ وسلم ، اخلاقیات و معاملات ، تاریخ اسلام اور مسلم مشاہیر کے حالات و کارناموں سے واقفیت حاصل کرسکیں اور اسلام کے سنہری اصولوں سے اپنی زندگیوں کو مزین کر کے دنیا اور آخرت کی فلاح و کامرانی اور اللہ تعالیٰ کی خوش نودی کے حق دار بن سکیں۔
Reviews
There are no reviews yet.