, ,

Urdu ka Guldasta (kanwal)-8

اردو کا گلدستہ کی پذیرائی اور کامیابی اس کاوش کی قبولیت کی دلیل ہے۔ اُردو زبان میں طلبا کی دلچسپی میں اضافہ اس سلسلے کی تیاری میں بنیادی ہدف کی حیثیت رکھتا تھا اور الحمد للہ یہ ہدف حاصل ہوا ۔

انسانی کاوشوں میں بہتری کی گنجائش ہمیشہ رہتی ہے۔ اساتذہ کی تجاویز اور مشوروں پر عمل کرتے ہوئے نیز طلبا کو پیش آنے والی مشکلات کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے اس گلدستے کی تنظیم نو کی گئی ہے

اُردو کا گلدستہ“ کے نظر ثانی شدہ ایڈیشن میں جن اہم نکات کو مد نظر رکھا گیا ہے وہ یہ ہیں

ہ اہداف میں تبدیلی نہ کرتے ہوئے نظریات کی مزید مشق کروائی گئی ہے۔

د شعری اور نثری ادبی مواد کا اضافہ کیا گیا ہے تاکہ طلبا میں زبان کا ذوق و شوق پیدا ہو سکے۔

مختلف بورڈ ز مثلاً میٹرک اور اولیول کے مجوزہ نصابات کو پیش نظر رکھا گیا ہے۔

ہر کتاب کے واضح اہداف متعین کیے گئے ہیں تا کہ نہ صرف موجودہ بلکہ اس سے قبل اور بعد کے درجوں کے اہداف سے اساتذہ آگاہ رہ سکیں۔

ادبا اور شعرا کے تعارف شامل کیے گئے ہیں۔

ذخیرہ الفاظ میں بتدریج اور خاطر خواہ اضافہ کیا گیا ہے۔

زبان کی مختلف جہتوں اور اصناف سخن سے آگہی کے مواقع دیے گئے ہیں۔

قواعد کے بنیادی اور ضروری اُصولوں کی مشقیں دی گئی ہیں۔

د طلبا کی تحریری استعداد بڑھانے اور تخلیقی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے منظم ، موثر اور متنوع طریقہ کار اختیار کیا گیا ہے۔ اس ضمن میں مختلف اصناف سخن مثلاً کہانی نویسی ، نظم نگاری ، واقعہ نگاری ، مضمون نویسی ، خطوط نویسی وغیرہ کے لیے باقاعدہ رہنمائی مختلف اور جدید طریقوں مثلاً گرافیکل رہنمائی ، برین اسٹارمنگ اور مائنڈ میپنگ کے ذریعے کی گئی ہے۔

باہمی تعاون (Cooperative learning) کے ذریعے سیکھنے کے عمل کی سرگرمیاں کتب اور رہنمائے اساتذہ میں شامل کی گئی ہیں۔

ہی ان کتب کے ساتھ پہلی بار اُردو میں تفصیلی رہنمائے اساتذہ لکھی گئی ہیں۔ ان رہنمائے اساتذہ میں پورے سال ، شش ماہی اور ہر یونٹ کے نصاب کی تقسیم کی تقسیم دی گئی ہے جن میں سے ہر ایک کے اہداف کا تعین بھی کیا گیا ہے۔

روزانہ کی منصوبہ بندی ، منصوبہ سبق جس میں خصوصی اور عمومی مقاصد ، وقت کا تعین ، مددگار مواد کی تجاویز بھی ان رہنمائے اساتذہ کا حصہ ہیں۔ سرگرمیوں کی تجاویز اور تختہ نرم کے نمونے بھی شامل کیے گئے ہیں۔ المختصر اساتذہ کو سہولیات بہم پہنچانے اور ان کی توجہ مقاصد کی طرف مرکوز کرنے

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “Urdu ka Guldasta (kanwal)-8”

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Cart
Scroll to Top
× Click to WhatsApp